ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ

سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں 8 اگست کو اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کیاگیا۔ بل منظور ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی جس کے سربراہ اسپیکر اسمبلی اویس شاہ تھےجبکہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت تمام جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں تمام جماعتوں کے نامزد ممبران نے شرکت کی اور اراکین کی مشاورت کے بعد اجلاس میں تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے تنخواہوں میں اضافے کی حمایت کی جبکہ صرف جماعت اسلامی نے تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ اس وقت سندھ اسمبلی کے ممبران کی تنخواہ الاؤنسز سمیت ایک لاکھ 55 ہزار ہے جبکہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد تنخواہیں و الاؤنسز کی تقریباً رقم ساڑھے 4 لاکھ  ہوجائے گی جبکہ اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں آفس مینٹینس الاؤنس 15 ہزار روپے کرنے، ٹیلی فون الاؤنس 10 ہزار روپے، ہاؤس رینٹ الاؤنس 50 ہزار روپے، موبائل الاؤنس 10 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤنس 20 ہزار روپے، ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے اورکنوینس الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔