ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے جھٹکے

Earthquake, Hindukash range earthquake, city42, Islamabad earthquake
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کے دارالھکومت اسلام آباد و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے نمایاں طور پر محسوس کئے گئے۔ زلزلہ محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کی آبادیوں میں کچھ دیر تک خوف و ہراس رہا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریختر سکیل نے اس زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی۔

زلزلہ کا مرکز زمین میں  110 کلومیٹر  گہرائی میں تھا۔ اس زلزلہ کا مرکز  پہاڑی سلسلہ ہندوکش میں افغانستان کے اندر تھا۔ 

اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق اس زلزلہ سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔