ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشیں اورکڑکتی بجلیاں لے کر مون سون کا نیا سپیل آ رہا ہے

Thunderstorm forecast, Punjab follds, 9th spell of monsoon, Weather update, Pakistan weather forecast, City42
کیپشن: file photo مون سون کے نئے سپیل کے دوران شہروں مین پانی کے نکاس کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

سٹی42: پنجاب میں سیلاب کے دوران ہی  مون سون کی بارشوں کا  نیا سپیل شروع ہونے والا ہے۔بارشوں کے نئے سپیل میں شدید طوفان آ سکتے ہیں اور  بجلیاں گرنے کا بھی امکان ہو گا۔

 میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بارشوں کے نئے سپیل کی فور کاسٹ کر دی اور ڈیزاسٹر سے نمٹنے کے سرکاری اداروں نے طوفانی بارشوں کے نئے سپیل کے دوران شہریوں کو بچانے کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات شروع کر دیئے۔

مون سون بارشوں کے 9 ویں سپیل کا الرٹ
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے فورکاسٹ کی ہے کہ 29 اگست 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

29 اگست سے شروع ہونے والی بارشین پنجاب کےمختلف علاقوں کے ساتھ لاہور میں بھی ہوں گی۔ لاہور مین تین روز کی مسلسل بوندا باندی اور کبھی بکھی تیز بارش کے بعد آج بدھ کے روز ہی دھوپ نکلی تھی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان کاٹحیا نے پنجاب کے تمام ڈویژنوں کےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھیج دی ہے۔
عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلی مریم نواز  کی ہدایت کے مطابق صوبہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے جس مین واضح بتایا گیا ہے کہ بارش کے نئے سپیل کے دوران بارشین شدید نوعیت کی ہوں گی۔ ان بارشوں سے بڑے شہروں میں پانی کے نکاس کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر پبلک سروس اداروں کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
محکمہ صحت ،آبپاشی تعمیر و مواصلات ،لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ بھیجا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے عوام کو شمورہ دیا ہے کہ وہ  تھنڈر سٹارم کے دوران بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔
بارشوں کے نئے سپیل میں بجلیاں گرنے کا بھی امکان ہو گا۔