سٹی 42: سیلابی صورتحال کے تحت محکمہ صحت و آبادی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
وزیر صحت نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ، خواجہ عمران نذیر کی محکمہ صحت و آبادی کی ٹیموں کو24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ،تمام سی ای او ہیلتھ،ایم ایس حضرات کو تمام انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا۔
خواجہ عمران نذیر نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ، سی ای او ہیلتھ،ایم ایس،ضلعی انتظامیہ، ریسکیوودیگر محکموں کیساتھ رابطے میں رہیں،
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کےمیں خود انتظامات کا جائزہ لوں گا، متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویلز فلیٹ فل پیکج کیساتھ مکمل طور پر فعال رہیں،متاثرین کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا ئیں،متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،
محکمےکوایمرجنسی سمیت سانپ کاٹنے کی ادویات ہسپتالوں میں دستیاب رکھنےکی ہدایت کی ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں،امدادی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے،طبی سہولیات کی فراہمی میں کمی یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعلیٰ مریم نوازریلیف آپریشن کی خودنگرانی کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نوازکےحکم پرمتاثرہ علاقوں میں ٹیموں کوالرٹ کردیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App