ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :فیصل آباد میں ظالم شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا ، وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

 فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں ایک دلخراش واقعے میں شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون شدید جھلس کر زخمی ہو گئی،زخمی  خاتون ایشا الائیڈ ہسپتال کےبرن وارڈمیں زیر علاج ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور ملزم کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

 وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن بھی اسپتال پہنچیں اور متاثرہ خاتون کی عیادت کی۔

 مزید براں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی پی او سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ تیزاب گردی جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔