ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،  خوشخبری کا اعلان خود منیب بٹ نےانسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا۔

اداکار نے بتایا کہ ننھی شہزادی کی آمد 26 اگست کو ہوئی ہے اور اس کا نام "نیمل منیب" رکھا گیا ہے۔

منیب بٹ کی جانب سے خوشخبری شیئر کرنے کے بعد ان کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا اظہار کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی پہلی بیٹی امل منیب کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی مرال منیب نے 2023 میں جنم لیا تھا۔ اب نیمل کی آمد کے ساتھ یہ جوڑی تین بیٹیوں کے والدین بن چکی ہے۔