ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز لازمی اپنانے کی ہدایت

تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز لازمی اپنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایس ای سی پی نے تمام ریگولیٹڈ اداروں کو 31 اکتوبر  تک ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز اپنانے کی ہدایت کردی۔

 ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں کیش کے بغیر معیشت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ تمام لائسنس یافتہ اداروں کو کاروباری مقامات پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 راست کیو آر کوڈ اپنانا اور نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، ہدایات پر عمل درآمد ایس ای سی پی کے زیر انتظام اداروں پر لازمی ہوگا۔

 نان بینکنگ فنانس کمپنیاں، انشورنس کمپنیاں، مداربہ، سیکیورٹیز بروکرز شامل ہیں۔