ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

معروف کامیڈین فائرنگ کے واقعے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین ریجنلڈ کیرول المعروف ریگی کو فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 52 سال کی عمر میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ 20 اگست کو امریکی ریاست مسیسیپی کے علاقے ساؤتھ ہیون میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے باعث کامیڈین ریجنلڈ شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔

ساؤتھ ہیون پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ریجنلڈ کیرول کی موت کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں، اہلِ خانہ، مداحوں اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریجنلڈ کو ان کے مخصوص مزاح، حاضر جوابی اور منفرد اندازِ گفتگو کے باعث دنیا بھر میں پسند کیا جاتا تھا۔