ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اتائی ڈاکٹر نے 6 ماہ کی بچی کی جان لے لی

لاہور: اتائی ڈاکٹر نے 6 ماہ کی بچی کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور میں  جوڑے پل الطاف کالونی میں اتائی ڈاکٹر نے 6 ماہ کی بچی کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں  انجکشن لگنے سے بچی کی موت کا واقعہ دعا میڈیکل اینڈ گائنی سنٹر میں پیش آیا جہاں اتائی ڈاکٹر نے انجکشن لگا کر معصوم بچی کو موت آغوش سلا دیا۔

والد شہزاد  نے بتایا کہ وہ  اپنی 6 ماہ کی زرمش کو دودھ نہ پینے پر نجی کلینک پر لے کر گیا،کلینک میں موجود اتائی ڈاکٹر نے میری بچی کو انجیکشن لگایا۔ گھر پہنچنے پر میری بچی کی طبعیت نڈھال ہو گئی،  بچی کو واپس کلینک پر واپس لےکر گیا تو مجھے چلڈرن ہسپتال جانے کا کہا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ  زیادہ طبعیت خراب ہونے پر اپنی 6 ماہ کی بچی کو رینجرز ہسپتال لے کر گیا، رینجرز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ غلط انجکیشن لگنے کے باعث بچی کی موت واقع ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ  بچی کی موت واقع پر پولیس کو اطلاع کی میری بچی کی لاش پولیس تحویل میں ہے۔ پولیس نے کلینک سے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے  جبکہ  جس اتائی ڈاکٹر نے انجیکشن لگایا وہ فرار ہو چکا ہے۔