ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں خطرناک تصادم, دو افراد جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چھانگا مانگا میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں خطرناک تصادم ہوا، جس میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ہونے والے خطرناک تصادم میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں مبشر ولد سیف عمر 18 سال اور شعیب ولد شاہد عمر 16 سال تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے نوجوان چھانگا مانگا کے رہائشی تھے۔ اس حوالے سے عینی شاہد کا کہنا ہےکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔ 

 تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ٹرالی اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔