ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   کوہ پیماؤں کو لے جانے والی بس کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق ،8 زخمی   

   کوہ پیماؤں کو لے جانے والی بس کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق ،8 زخمی   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوہ پیماؤں کو لے جانے والی منی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق صوبائی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان واحد شدینیا نے بتایا کہ حادثہ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر ورزگھان کے قریب پیش آیا۔

 انہوں نے بتایا کہ منی بس پہاڑی علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں کی طرف جا رہی تھی جب وہ کسی نامعلوم وجہ سے الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔

 ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی، اگر سیٹ بیلٹ باندھتے تو متاثرین کی تعداد کم ہوتی۔

 یاد رہے کہ سڑکیں اچھی حالت میں ہونے کے باجود ایران میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح کافی زیادہ ہے جس کی وجہ گاڑی چلانے کے دوران ناقص احتیاطی تدابیر اور گاڑیوں کی جانچ پرکھ سے متعلق بین الاقوامی پابندیاں ہیں۔