سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش، شہری علاقوں میں شاہراہیں پانی سے بھر گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث صحرائی وادیوں میں پانی بھر گیا، شہری علاقوں میں شاہراہیں بھی پانی سے بھر گئیں۔ 

سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقوں سمیت عیسر،جازان اور ابھا کے علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی بارش کے پانی سے جہاں صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں وہیں شہری علاقوں میں بھی بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک متاثر رہی۔