الیکشن کمیشن کا نوٹس، اسد عمر نے بڑا قدم اُٹھا لیا

الیکشن کمیشن کا نوٹس، اسد عمر نے بڑا قدم اُٹھا لیا
کیپشن: Asad Umar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین عدالت سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں وزارت قانون اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کےمطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں،آرٹیکل 204 میں الیکشن کمیشن کا ذکر نہیں ۔ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین میں دیئے گئے اظہارِ رائے کے حق کے خلاف ہے۔

اسدعمر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19اگست کا جاری کردہ نوٹس غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست کی سماعت تک درخواست گزار کے خلاف ایکشن لینے سے روکا جائے اور درخواست کے فیصلے تک نوٹس پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔

واضح رہےکہ19 اگست کوالیکشن کمیشن کی جانب سے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔نوٹس کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کو 30اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے اور تحریری جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی ۔