سرکاری سکول کی ٹیچر سمیت چھ طالبات کورونا کا شکار،کلاسز پھر بھی جاری

class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو)  کوروناوائرس نے ہر جگہ پنجے گاڑ رکھے ہیں،کوئی ایسا شعبہ نہیں جو موذی وبا کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہو۔

تفصیلات کے مطابق  گورنمنٹ گرلزہائی سکول اعوان ٹاؤن کی مزید 3طالبات کورونا میں مبتلا ہو گئی  ہیں جس کے بعد  کورونا وائرس کا شکار ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبات کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ 

قبل ازیں بھی سکول کی تین طالبات کورونا کے مرض میں مبتلا ہو ئی تھیں جبکہ ایک ٹیچر میں بھی  وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔  کورونا کیسز کےباوجود  تمام احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ کر ایک ہی کلاس میں تمام طالبات کو حاضر ہونیکی ہدایت کی گئی۔

سرکاری سکولوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پچاس فیصد طلباء کی حاضری کی شرط عائد ہے تاہم سکولوں میں زیر تعلیم اٹھارہ سال سے کم عمر طلباء میں ویکسین نہیں کرائی جا رہی ہے۔