ویب ڈیسک: گردشی قرضہ ختم کرنے کی دعویدار حکومت نےقرض چڑھانے نئے ریکارڈ بنا ڈالے. گردشی قرضہ بے قابو ،تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت نے اب تک گردشی قرضے میں 1128 ارب روپے اضافہ کیا، مالی سال 2020-21 میں گردشی قرضے میں 130 اب روپے کا اضافہ ہوا مالی سال 2019-20 میں 538 ارب اور 2018-19 میں گردشی قرضے میں 460 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
2019-20 میں گردشی قرضہ 2150 اور 2020-21 میں 2280 ارب روپے تک پہنچا، ن لیگی دور 2013-14 سے 2017-18 کے دوران گردشی قرضہ 705 ارب روپے بڑھا تھا، پی پی دور 2008-09 سے 2012-13 تک گردشی قرضے میں 503 ارب روپے اضافہ ہوا تھا۔
مسلم لیگ ن کے دورکے اختتام تک گردشی قرضے کا حجم 1152 ارب روپے تک پہنچا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں 480 ارب روپے کا گردشی قرضہ اداکیا، مالی سال 2019-20 میں گردشی قرضے میں سب سے زیادہ 538 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔