بلال خان نیازی: قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر ہاسٹلز میں مقیم افراد کو فوری نکلنے کا حکم دے دیا۔
قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی قیام پر انتظامیہ نے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی، ہاسٹل کے کامن رومز، میس ہال اور اسٹڈی رومز خالی کرنے کی ہدایت کی۔
غیر قانونی قیام کی سہولت فراہم کرنے والے الاٹیز کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق تین روز میں ہاسٹل خالی نہ کرنے والوں کے خلاف کسی مزید نوٹس کے بغیر ایکشن لیا جائے گا۔
