سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج شام مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس کے دوران خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم کی کوششوں اور پاکستان کے مسلسل کردار کو سراہا، پاکستانی کردار مذاکرات اور سفارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی رہنماؤں سے اپنی رابطہ کاری سے بھی آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطہ اور مشاورت انتہائی اہم ہے۔