ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 224 ارب کا اضافہ

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 224 ارب کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: بجلی شعبے کے گردشی قرضے میں رواں مالی سال کےپہلے 8 ماہ میں اضافہ ہو گیا۔

 جولائی2025تافروری2026میں پاورسیکٹرکےسرکلر ڈیٹ میں 224ارب روپےکااضافہ ہوا،پاورڈویژن کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں ۔

 دستاویز کے مطابق فروری2026 تک بجلی شعبےکا سرکلرڈیٹ1837ارب روپے رہا،جون2025 تک پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ کاحجم1614ارب روپے تھا۔

 سرکلرڈیٹ1225ارب روپےکم کرنےکےمعاہدوں کے5 ماہ بھی اس میں اضافہ ہوا،ستمبر2025میں حکومت نےسرکلرڈیٹ کم کرنےکے لیے بینکوں کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کےبعداکتوبر2025تافروری 2026پاورسیکٹرکاسرکلر ڈیٹ144ارب روپےبڑھا،ستمبر2025 تک پاکستان کاپاور سیکٹرکا سرکلرڈیٹ 1693ارب روپے تھا