ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈارکا کینیڈا اور برطانوی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسحاق ڈارکا کینیڈا اور برطانوی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کینیڈا  کی وزیر خارجہ انیتا آنند اور برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر سے ٹیلیفونک رابطہ ، اس موقع    اسحاق ڈار نے ان دونوں وزرائے خارجہ سے خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کے مؤقف کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار  اورانیتا آنند  نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو  کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے پاک کینیڈا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبرطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا،پاک برطانیہ وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی کردار کو سراہا، خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر اتفاق کیا اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔