ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کئی ماہ سے بند سیرین ایئر لائن کی بحالی کا امکان

کئی ماہ سے بند سیرین ایئر لائن کی بحالی کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سیرین ایئر لائن کی جانب سے اگلے ماہ کئی ماہ سے بند فضائی آپریشن دوبارہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

  طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث بند آپریشن 9 طیاروں کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق فلائٹ آپریشن میں 2 ایئر بس، 2 بوئنگ 737 اور 5 ایمبریر ای 190 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

  سیرین ایئر کا فلائٹ آپریشن طیاروں کی عدم دستیابی، پروازوں کی مسلسل منسوخی اور واجبات کی مبینہ عدم ادائیگی کے باعث بند کیا گیا تھا۔

 پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نارمل فضائی آپریشن کے لیے درکار اقدامات مکمل ہونے تک سیرین ایئر کا فضائی آپریشن روک دیا تھا۔