ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما قتل

سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما قتل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں حاجی صدرے موقع پر جاں بحق ہوئے، جو امن کمیٹی کے سابق رہنما بھی تھے۔

 پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران حاجی صدرے کے ساتھ موجود ان کے چچا زاد فرید خان بھی زخمی ہو گئے، لاش اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔