عابد چودھری:شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے قریب جوتے بنانے والے ایک کارخانے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے امدادی کارروائیاں مکمل کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، جس سے قریبی عمارتیں محفوظ رہیں۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
آگ کیسے لگی؟ مزید تحقیقات جاری ہیں۔