ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی)اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،   پشاور، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، بٹ خیلہ، ہری پور اور بونیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی زمین لرزتی رہی۔

 زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے دوران لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔