ابراہیم قریشی:جوہر ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کی شناخت زنیر اور عقیل آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔
قائم مقام ایس پی صدر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔