سٹی42: مشرقی پنجاب میں مقیم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ باتیں ایک ممتاز سکھ لیڈر نے پاکستان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ھکومت کی حالیہ دھمکیوں کے پس منظر میں کہی ہیں۔
کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے سینئیر لیڈر گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو بھارتی پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پنجاب کو عبور کرکے پاکستان پر حملہ کرے۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر بھارتی مظالم سب پر عیاں ہیں، وہ نریندر مودی ، امت شاہ، جے شنکر اور اجیت دوول کو عالمی قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔