سٹی 42: پاکستان مینارٹی موومنٹ کے زیراہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا
چیئرمین پیٹر چارلس کی قیادت میں پریس کلب سے ریلی نکالی گئی،صدر ر لیاقت جان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری اسلم پرویز نے شرکت کی،پاکستان مینارٹی موومنٹ کے کارکنوؓں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی ، شرکا کا کہنا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کیخلاف مسیحی برادری افواجِ پاکستان کیساتھ کھڑی ہے،بھارت خود ساختہ دہشت گردی کے واقعہ کو جواز بنا کر پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز رہے۔افواجِ پاکستان بھارت کو پتھر کا جواب اینٹ سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ملکی دفاع کی خاطر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ مسیحی برادری کا بچہ بچہ جان دینے کے لئے تیار ہے۔
بھارت سن لے کہ غیرت مند پاکستانی قوم اپنا بھرپور دفاع کرنا جانتی ہے۔بھارت کے جنگی جنون کے آگے پاکستانی قوم رنگ نسل مذہب سے بالاتر ہو کر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی پرچم کے سائے تلے ساری قوم متحد ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App