سٹی 42:غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کےانخلاکی مہم جاری ہے ،افغانیوں سمیت 12ہزار548غیرقانونی مقیم باشندوں کوڈی پورٹ کر دیا گیا
انخلامہم میں 12 ہزار 759 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 211غیرقانونی مقیم افرادہولڈنگ پوائنٹس پرموجودہیں، لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں،
آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں،انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے،