سٹی 42:وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن ٹرنک سیور کے کام کا معائنہ کیا
ایکسیئن واسا نے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کو کام سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں کہا گیا کہ خیابان فردوسی میں سیوریج لائن پر کیسنگ کا کام برق رفتاری سے جاری ہے،خیابان فردوسی پر اوپن کٹ کے ذریعے بھی کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے،اب تک تقریباً 950 فٹ سیوریج لائن بچھائی جا چکی ہے،منصوبے پر دن رات کام جاری ہے تاکہ مقررہ مدت میں تکمیل ممکن ہو،30جون تک تقریباً 6500 فٹ سیوریج لائن بچھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ،خیابان فردوسی میں 66 انچ اور 72 انچ قطر کی سیوریج لائنز کا کام بھی جاری ہے ، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 150 فٹ سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے،پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 1900 ملین اور تکمیل کا دورانیہ 10 ماہ ہوگا،
وائس چیئرمین نے خیابان فردوسی، شوق چوک سے شوکت خانم تک ٹرنک سیور کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی وائس چیئرمین واسا نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں
وائس چیئرمین واسا نے کہا ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،
ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف اور ڈائریکٹر جوہر ٹاؤن اور دیگر عملہ بھی موجود تھے