سٹی42: اعلی سطح پاکستانی تاجروں کی وفد ایران پہنچ گیا، وفد کی قیادت پاک ایران ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسل کے صدر سید جواد حسین کاظمی کررہے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر اقتصادی امور نے تہران ائیر پورٹ پر پاکستانی وفد کا استقبال کیا، پاکستانی وفد ایرانی وزیر تجارت سے کل ملاقات کریں گے، بارڈر ٹریڈ کونسل کے نائب صدر محمد ہارون صابر اورچیمبر آف کامرس یوسف آفریدی وفد کا حصہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد ایران ایکسپو تہران میں شرکت کریں گے، سید جواد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ ایرانی چیمبرز کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے پر معاہدے طے پائیں گے۔
خیبر : ایرانی وزیر تجارت کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے مشاورت کریں گے، پاک ایران تجارت میں نئے مواقع تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہے،خطے میں رونما ہونے والے تبدیلیوں سے بھر پور استفادہ کریں گے۔