ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، مضر صحت دودھ، گوشت اور بیکری اشیاء برآمد

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، مضر صحت دودھ، گوشت اور بیکری اشیاء برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی قیادت میں دودھ، گوشت اور بیکری اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کے لیے بڑا آپریشن ، 5 ہزار 400 لٹر دودھ، 3800 لٹر مضر صحت گوشت، اور 2 من سے زائد ممنوعہ اشیاء اور بیکری مصنوعات تلف کر دی گئیں۔

آپریشن کے دوران 5 معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور ناقص انتظامات پر 2 یونٹس بند کر دیے گئے، جبکہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ناکہ بندیوں کے دوران 515 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور 41 ڈیری شاپس سے 4 لاکھ 74 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹولنٹن مارکیٹ میں 92 ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔