ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے پہلگام حملے کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ 1996 میں ہونے والے گنگا پانی معاہدے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
نشیکانت دوبے نے کہا کہ ہم کب تک دشمنوں کو پانی فراہم کرتے رہیں گے، اب انہیں روکنے کا وقت آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری بارڈر بند کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔