ابو بکر ارشد :مینار پاکستان پر اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کیا جائے گا،ملین مارچ کیلئے 50ہزار کرسیاں اور وسیع عریض سٹیج بنا دیا گیا۔
ملین مارچ سے امیر جےیو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمان خطاب کرینگے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ،مفتی محمد تقی عثمانی خطاب کریں گے۔
ملین مارچ سے مفتی منیب الرحمن سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔
فلسطینیوں کے حق میں اہلیان پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا جائے گا،مذہبی جماعتیں آج مینار پاکستان میں پنڈال سجائیں گی۔