شاہد سپرا: وفاقی حکومت نےلیسکو میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوجداری و محکمانہ کارروائی کی منظوری دیدی،تحقیقاتی کمیٹی نے میٹریل کی خریداری سمیت دیگر امور کی انکوائری وزیراعظم کو ارسال کی تھی،اُنہوں نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری پاور ڈویژن کو کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔
انکوائری کمیٹی کی سفارش کہ میٹریل کی خریداری میں پیپرا رولز کے مطابق کی جائے، بلیک لسٹ ہونیوالی کمپنیوں کو مسترد کیا جائے، گرڈ سٹیشنز کے میٹریل کا دوبارہ ٹائپ ٹیسٹ کروایا جائے،لیسکو ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات میں واپڈا رولز 12میں ترمیم کرنے کی سفارش کی گئی،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے،کمپنیوں میں اضافی چارج ،ایڈہاک پر بھرتی کیلئے قانون سازی کی جائے۔