فاران یامین: لاہور میں سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلے،3مختلف مبینہ مقابلوں میں ملزمان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک،کوتوالی ، چوہنگ ،ماڈل ٹاؤن میں 3 ملزم مبینہ مقابلوں میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے.
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ( CCD) چوہنگ اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لاہور کی مختلف ڈویژن ہائے کے تھانہ جات میں متحرک گروہ کا سرغنہ رابری اور سنیچںگ کی ان گنت وارداتوں میں مطلوب اور تھانہ شادمان کا مجرم اشتہاری انتہائی خطرناک ملزم محمد شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائےبرآمدگی مال مسروقہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ چوہنگ موضع بھوبتیاں لے جارہی تھی۔
نامعلوم ملزمان نے پولیس کے زیر حراست اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے محمد شہزاد شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ملزم اس سے قبل تھانہ گجر پورہ اور کاہنہ کاچھہ میں پولیس سے مزاحمت کا مرتکب رہا ہے، بد نام زمانہ ملزم رابری اور سنیچنگ سے متعلقہ سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں کا سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھا۔
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ڈی ایس پی سی سی ڈی چوہنگ ،فاروق اصغر اعوان کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(CCD) ماڈل ٹاؤن اوربدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ، اقدام قتل رابری،ڈکیٹی،نقب زنی اور دوران واردات پولیس ملازمین کو زخمی کرنے جیسی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب خوف کی علامت ملزم محمد ارشد عرف جوکر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
انسپکٹر عمران یوسف اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائےبرآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ نشترکالونی لے جارہی تھی۔
نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کے لیے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم محمد ارشد عرف جوکرشدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی(CCD 5) ماڈل ٹاؤن چوہدری فیصل شریف کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کرکے فرار ہو جاتا تھا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہلاک ہونے والے ملزم نے باغبانپورہ کے علاقہ میں دوران واردات مقابلہ ہونے پر کانسٹیبل کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھا، ہلاک ملزم اقدام قتل، ڈکیتی و رابری اور پولیس مقابلہ جیسی سنگین جرائم کی 135 سے زائد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔
ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈی ایس پی ( CCD 5) ماڈل ٹاؤن چوہدری فیصل شریف کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔