گرین ٹاؤن ،ظالم شوہر نے بیوی کو گولیاں مار دیں

Green town,husband firing,Wife injured
کیپشن: firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)گرین ٹاؤن کے علاقہ میں معمولی لڑائی جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
 گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں ملزم عباس نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو گولیاں مار  دیں ،شوہر کی فائرنگ سے ماریہ بی بی زخمی ہوگئی جسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ماریا بی بی کی تین گولیاں لگیں جبکہ اہل محلہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم عباس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔