سٹی42 :لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد سی آئی اے نے جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا۔لیگی ایم این اے کی گرفتاری کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی۔