ارینہ پراجیکٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت

ارینہ پراجیکٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے کی آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا، پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ اجلاس چار مئی کو وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت ہوگا۔ پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ کا دوسری مرتبہ نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ ایل ڈی اے میں پانچ روز ورکنگ کا ایجنڈا، واسا کا ماسٹر پلان، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں رہائشی سکیموں کی فاسٹ ٹریک پرمنظوری سمیت پندرہ ایجنڈے رکھے جائیں گے۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپائر ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز کی تاریخوں میں توسیع اور جرمانہ معاف کرنے کا ایجنڈا رکھا جائے گا۔ واسا ملازمین کے لیے پنشن فنڈ تخلیق کرنے کا اہم ایجنڈا، خیرہ ڈسٹری بیوٹری سے ویلنشیا ٹاون تک مسنگ لنک سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر کا ایجنڈا بھی رکھا جائے گا۔

ایل ڈی اے میں آن لائن بکنگ کے تحت پی آئی ٹی بی کی مدد سے بنائے گئے سافٹ ویئر کا کیس بھی منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ شہر میں ہر قسم کی تعمیرات کے لیے سٹیل سٹرکچر کی اجازت دینے کا ایجنڈا رکھا جائے گا۔

دوسری جانب  ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز  2019 میں ترامیم کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، سال دو ہزار انیس میں منظور ہونیوالے قوانین میں ترامیم کرتے کرتے دوہزار بیس آگیا، رولز فائنل نہ ہوئے،  ایل ڈی اے نے اب شہر میں ہر قسم کی تعمیرات کیلئے سٹیل سٹرکچر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود کی منظوری کے بعد رولز میں نئی شق 10.1 ڈی شامل کرلی گئی ہے، سٹیل سٹرکچر کیلئے سول ڈیفنس کا این او سی اور سٹرکچر انجنئیر کا سرٹیفکیٹ لازم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیف ٹاؤن پلانر کی کچن کابینہ کی غلط مشاورت سے رولز میں ترامیم کرنا پڑی ، ماضی میں پلرز پر گھروں کے نقشوں کی منظوری کی غلط روایت ڈالی گئی، پلرز کنسٹرکشن کا فائدہ اُٹھا کر مافیا نے گھروں کو پلازوں میں تبدیل کرلیا۔ ٹاؤن پلاننگ نے ورکنگ پیپر تیار کرکے  ایل ڈی اے  گورننگ باڈی کو منظوری کیلئے بھجوادیا ہے۔