بارشوں کا سپیل کب شروع ہورہا، اہم پیشگوئی

بارشوں کا سپیل کب شروع ہورہا، اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیندریاض)لاہورشہرکاموسم آج تیزہواؤں کےساتھ جزوی طورپرآبرآلودرہنےکاامکان ہے۔ مئی کےمہینے میں بارشوں کا سپیل وقفے وقفےسے لاہور میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق نے رمضان المبارک کے تیسرے روزبھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی پیش گوئی کی۔ لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں موسم جزوی طورپرآبرآلودرہنےکےساتھ وقفےوقفےسےتیزہوائیں بھی چلیں گی اور کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہےجبکہ صبح کےوقت کم سےکم درجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔اسی طرح صبح کےوقت ہوامیں نمی کاتناسب61فیصدریکارڈکیاگیا۔شام کےوقت ہوامیں نمی کاتناسب41فیصدرہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق  اسلام آباد میں موسم صبح سے ہی ابرآلود تھا اوردوپہرمیں وہاں بارش شروع ہوگئی اٹک، چکوال، ٹیکسلا ، فتح جنگ اورمری میں شام یا رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دیر ، چارسدہ، پشاور، مردان ،کوہاٹ، کرم، ایبٹ آباد مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے۔پنجاب میں گندم کی کاشت کے علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جس سے کسانوں کو اپنی فصل سمیٹنے میں آسانی ہوگی۔دوسری طرف کراچی میں آج مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے روزے بھی لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش ہوئی تھی۔ جبکہ کہ پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شام یا رات میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان ، بھکر، لیہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔میا نوالی ، سرگودھا ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer