ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ سپر فور: بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف

ایشیا کپ سپر فور: بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی جاری میچ میں بھارت نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سنجو سیمسن 39، کپتان سوریا کمار یادو 12، شبھمن گِل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تلک ورما اور اکشر پٹیل نے بالترتیب 49 اور 21رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے چریتھ اسالانکا، مہیش ٹھیکشانا، دشمانتا چمیرا، ونندو ہسارنگا اور داسن شناکا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔