سٹی42: دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں سری لنکا کے بھارت کے ساتھ سپر فور راؤنڈ کے میچ میں لنکن باؤلر نے بھارت کی تیسری وکٹ بھی اڑا دی۔
ابھیشیک شرما 9 ویں اوور کی چتھی بال پر 61 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ اوور کیپٹن چریتھ اسلانکا کر رہے تھے۔ ابھیشیک نے آج کے میچ میں 8 چوکے اور 2 چھکے مار کر 31 گیندوں سے 61 رنز بنائے لیکن ان کی سینچری کرنے کی حسرت پوری نہ ہو سکی۔
دس اوورز مین انڈیا نے 100 رنز بنائے ہیں۔
شبمن گِل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کیپٹن سوریا کمار یادو 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اب تلک ورما 14 رنز اور سنجو سیمسن 2 رنز کے ساتھ وکت پر ہیں۔
سری لنکا کے کیپٹن اسلانکا نے آج میچ کے ٓغاز سے پہلے کہا تھا کہ وہ انڈیا کو 175 رنز تک محدود رکھنے کے لئے کھیلیں گے۔
تین بہتری وکٹیں گرنے کے بعد انڈیا کا رن ریٹ قدرے کم ہرا ہے۔