ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشخبری

نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔

نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا, جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔

یہ کیس ریونیو آفس سے فنانس کو بھجوایا جائے گا، جہاں منظوری کے بعد ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی قیمت کراس چیک کی صورت میں صارفین کو ادا کر دی جائے گی۔