ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔ 

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا، سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔

 ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔