ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ٹیم کیساتھ فائنل میں کیا کرنا، ہم جانتے ہیں: سلمان علی آغا

بھارتی ٹیم کیساتھ فائنل میں کیا کرنا، ہم جانتے ہیں: سلمان علی آغا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرانے کے بعد گرین شرٹس نے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈر نے فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے بنگلا دیشی بلے بازوں پر دباؤ ڈالا۔