غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کا پلان منظور

غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کا پلان منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کی بے دخلی پلان کی منظوری دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم 11لاکھ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر،چینی اور کھاد اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردوں کو فنڈنگ اوسہولتکاری میں ملوث ہیں۔ غیرقانونی طورمقیم غیرملکیوں سےپاکستانی کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

2021میں امریکہ کے افغانستان سےجانے کے بعد 4لاکھ افغانی غیرقانونی طورپرپاکستان آئے۔ 7 لاکھ افغانیوں نے پاکستانی میں رہائش کے ثبوت کی تجدید نہیں کروائی۔ 

پہلے مرحلے میں غیرقانونی طورپر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اورتیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کونکالا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا۔