ایشئین گیمز ہاکی؛ پاکستان کی دوسری فتح، بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست

Asian Games, City42, Pakistan Hockey
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیئن گیمز میں پاکستان ہاکی نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کو پانچ دو سے زیر کیا۔  گرین شرٹس نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک پر نظریں جما لیں۔
چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشیئن گیمز کے گروپ اے میں پاکستان ہاکی نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔حریف بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

قومی ٹیم کی طرف سے افراز، شاہزیب خان، محمد عماد، سفیان اور ڈریگ فلک سپیشلسٹ ارباز احمد نے گول اسکور کیا۔ایشیئن گیمز میں اپنے پہلے میچ میں سنگاپور کو گیارہ صفر اور اب بنگلادیش کو پانچ دو سے ہرا کر قومی ہاکی ٹیم کا مورال ہائی ہو گیا ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف اپنا تیسرا میچ  کھیلے گی۔