اسرار خان: لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران زیادتی کے 492، اجتماعی زیادتی کے 22 مقدمات درج ہوئے۔ ان واقعات میں صدر ڈویژن 119 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن 102 مقدمات کے ساتھ دوسرے، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن 92 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سٹی ڈویژن میں زیادتی کے مجموعی طور پر 81 مقدمات درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 65، سول لائنز ڈویژن میں زیادتی کے 33 مقدمات درج ہوئے۔
اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، جبکہ صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن اجتماعی زیادتی کے 5، 5 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ کینٹ اور سول لائنز ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 2، 2 مقدمات درج ہوئے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 2 مقدمات درج کئے گئے۔