تحریک انصاف میں اہم تقرریاں, پی ٹی آئی نے مرکزی رہنماؤں کو پارٹی ترجمان نامزد کردیا

 تحریک انصاف میں اہم تقرریاں, پی ٹی آئی نے مرکزی رہنماؤں کو پارٹی ترجمان نامزد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کفایت علی شاہ: پاکستان تحریک انصاف میں اہم تقرریاں, پی ٹی آئی نے مرکزی رہنماؤں کو پارٹی ترجمان نامزد کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فرخ حبیب،شعیب شاہین اور رؤف حسن کو پی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کردیا، اس کے علاوہ علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان بھی پارٹی ترجمان مقرر کردیا گیا۔ 

نامزد ترجمان پارٹی اور چئیرمین عمران خان سے متعلقہ قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی کے موقف سے آگاہ کرینگے۔ 

واضح رہے کہ فرخ حبیب صدر مغربی پنجاب جبکہ روف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ اس کے علاوہ شعیب شاہین پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی حیثیت سے اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔