عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست غیر مؤثر قرار

 عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست غیر مؤثر قرار
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ صحافی عمران ریاض کے بازیاب ہونے پربازیابی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی ،  قائم مقام آئی جی پنجاب ذوالفقار حمید ، ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوئے۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کے وکلاء ،قائم مقام آئی جی پنجاب ذوالفقار حمید ، ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان سمیت دیگر افسران پیش ہوئے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض اپنے گھر واپس آ چکے ہیں، عدالتی حکم پر عمل ہو چکا ہے، عمران ریاض کے والد محمد ریاض نے چیف جسٹس سے کہا میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کا کس طرح شکریہ ادا کروں۔ چیف جسٹس نے کہا یہ سب اللہ کی رحمت ہے، ہم نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل کے بیان کی روشنی میں بازیابی کی درخواست نمٹادی ۔