منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس سے متعلق اہم خبرآگئی

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس سے متعلق اہم خبرآگئی
کیپشن: Jacqueline Fernandez
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں  عبوری ضمانت مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنےکے الزامات ہیں جبکہ  چندرشیکھر پرکروڑوں روپے بھتے وصول کرنے کے لیے الزامات ہیں۔چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس ملزم نامزد ہیں۔

چندر شیکھر اس وقت جیل میں ہیں جن پر  الزام عائد کہ انہوں نے ادیتی سنگھ اور شویندر سنگھ سے 215 کروڑ بھارتی روپے بھتے کی شکل میں وصول کیے اور اسی سلسلے میں ملزمان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش ہوئی تھیں جہاں پر انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔