ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکولین فرنینڈس کی گرفتاری کا امکان

جیکولین فرنینڈس کی گرفتاری کا امکان
کیپشن: Jacqueline Fernandez
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش ہوں گی۔

عدالت میں جیکولین کے گرفتار مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر کی ضمنی چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے لہذا اداکارہ کی قانونی ٹیم اُن کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرے گی۔

جیکولین سے دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے گزشتہ ہفتے 7 گھنٹے سے زیادہ تفتیش کی تھی، یہ دوسری بار تھا جب انہیں اس کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

 کیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چندر شیکھر نے اداکارہ کے ایجنٹ پرشانت کو ان کی سالگرہ پر موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کی تھی لیکن اُس نے لینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم چندر شیکھر نے موٹر سائیکل اور اس کی چابیاں پرشانت کے گھر پر چھوڑ دی تھیں جسے بعد میں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

چندر شیکھر اس وقت جیل میں ہیں، ان پر الزام عائد ہے کہ اس نے ادیتی سنگھ اور شویندر سنگھ سے 215 کروڑ بھارتی روپے بھتے کی شکل میں وصول کیے اور اسی سلسلے میں ملزمان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو ای ڈی نے چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی۔